ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: عوام اپنے مسائل کی جانکاری دیں۔۔۔ ڈسٹرکٹ سول جج

کاروار: عوام اپنے مسائل کی جانکاری دیں۔۔۔ ڈسٹرکٹ سول جج

Thu, 06 Oct 2016 01:47:37    S.O. News Service

کاروار5/اکتوبر (ایس او نیوز)ضلع قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری اور سول جج نے درخواست کی ہے کہ ضلع کے عوام انہیں درپیش سنگین مسائل کی معلومات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام گیارہ تعلقہ جات کے اندر پائے جانے والے اہم اور سنگین مسائل کس وجہ سے ہیں اور کیا ان کوکسی طرح حل کیا جاسکتا ہے، اس بارے میں تفصیلات ضلع قانونی امداد کمیٹی کو مہیا کی جائیں۔
     اس طرح کی معلومات فراہم کرنے کے لئے مقررہ فارم کا استعمال کرنانا ہوگا۔جس کے اندر تعلقہ اور جہاں مسئلہ موجود ہے اس مقام کا نام،مسئلے کی تمام تفصیلات اور مسئلہ پیدا ہونے اور باقی رہنے کی اصل وجہ کے بارے میں وضاحت کے ساتھ اندراج کرنا ہوگا۔اگر اس مسئلے پر کسی بھی سرکاری میٹنگ میں بحث ہوچکی ہوتو اس کی تفصیلات فراہم کرنی ہوگی۔ عوام کی طرف سے دی گئی ان معلومات کو حکومت کے متعلقہ محکمے تک بھیج دیا جائے گا۔


Share: